1 فروری، 2024، 10:33 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85372677
T T
0 Persons

لیبلز

عراق کی اسلامی استقامت نے حیفا بندرگاہ پر ڈرون حملہ کردیا

تہران/ ارنا- عراق کی اسلامی استقامتی تنظیم نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو مقبوضہ سرزمینوں میں واقع حیفا بندرگاہ پر حملہ کردیا۔

اسلامی استقامت نے اس سلسلے میں ایک باضابطہ بیان جاری کیا جس میں درج ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام پر صیہونیوں کے مظالم کے جواب میں حیفا بندرگاہ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

اس بیان میں درج ہے کہ دشمنوں کی مکمل نابودی تک ان کے مراکز اور ٹھکانوں پر حملہ جاری رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے کے جواب میں اسلامی استقامتی تنظیموں نے صیہونیوں اور علاقے میں ان کے مفادات کو نشانہ بنانا شروع کردیا جس کے نتیجے میں اسرائیل اور اس کے حامیوں کے تمام منصوبوں پر پانی پھر گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .